ترین کی پارٹی،دونام سامنے آگئے

Jun 04, 2023 | 12:42:PM
ترین کی پارٹی،دونام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنماء اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جارہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :آصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں

جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔