آصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں

وسطی پنجاب سےاہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Jun 04, 2023 | 10:03:AM
 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو وسطی پنجاب سے تنظیم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری سے چوہدری علی اشرف کی ملاقات ہوئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)سابق صدرآصف زرداری کے باؤنسرز جاری،ایک ہی بال میں متعددوکٹیں گرا دیں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کی سیاست میں سرگرم ہیں،مختلف رہنماؤں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 وسطی پنجاب سےسابق صدرآصف علی زرداری سے چوہدری علی اشرف کی ملاقات ہوئی ہے۔این اے 74 گوجرانوالہ سے چوہدری علی اشرف نےپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، این اے 79 حافظ آباد جلالپور بھٹیاں سے چوہدری انصر نے شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پی پی 58 گوجرانوالہ سے چوہدری حارث میراں نے بھی شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  آصف زرداری کی نئی چال کیا ہے؟ شہباز شریف آؤٹ؟

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری، حسن مرتضیٰ موقع پرموجود تھے۔ پیپلز پارٹی رہنما امتیازصفدروڑائچ، اظہرحسن ڈار، ودود ڈارو سمیت دیگر نے شرکت کی۔