‘پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کردیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بیدردی سے خرچ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی
انہوں نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں وزیروں پر سرکاری پیسے سے پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے، اس کے علاوہ سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہے ، عمران نیازی منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔