پاکستان نے فیٹف چیلنج میں بڑی پیشرفت حاصل کرلی ، وزیر قانون فروغ نسیم 

Jun 04, 2021 | 23:16:PM
پاکستان نے فیٹف چیلنج میں بڑی پیشرفت حاصل کرلی ، وزیر قانون فروغ نسیم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) چیلنج میں بڑی پیشرفت حاصل کرلی ہے۔
وزیر قانون فروغ نسیم نے فیٹف کے پاکستان سے متعلق اہداف پر بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے فیٹف چیلنج میں بڑی پیشرفت حاصل کرلی ہے، قانونی ریفارمز پر تمام سٹیک ہولڈرز سمیت اپوزیشن سے بھی مشاورت کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو فیٹف سفارشات میں سے صرف 10 پر عملدرآمد ہوا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے فیٹف کی 40 سفارشات میں سے 31 اہداف پورے کرلئے ہیں، جو بہت بڑی پیشرفت ہے۔
فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ فیٹف کی سفارشات کا ایک حصہ قانون سازی اور اس پر عملدرآمد پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں 14 قانونی نکات پر کام کیا گیا، اس حوالے تمام سٹیک ہولڈرز سمیت اپوزیشن سے مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب نہیں ہورہا ہے،مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے: فہمیدہ مرزا