اعظم خان ٹیم میں شمولیت کی خبر سن کر آبدیدہ۔۔والد معین خان کو بیٹے پر فخر

Jun 04, 2021 | 22:43:PM
اعظم خان ٹیم میں شمولیت کی خبر سن کر آبدیدہ۔۔والد معین خان کو بیٹے پر فخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ِ(24 نیوز) اعظم خان پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، انہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قو می ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطا بق اعظم خان کہتے ہیں کہ صبح ناشتے پر مجھے پتا چلا کہ کہ ٹیم میں نام آگیا، وہ جذباتی ہوکر رونے لگے اور اپنے والد کے پاس پہنچے۔

اعظم خان نے کہا کہ ان کے کلب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں یہاں تک لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صرف کھیلنا ہی نہیں ٹیم میں مستقل رہناہدف ہے اور وہ بیٹنگ میں کرس گیل کے ایک فیصد بھی نہیں۔
دوسری جا نب ان کے والد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان بیٹے کا ٹیم میں نام آنے پر خوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب اعظم کو پہلے سے بھی زیادہ محنت کرنی ہوگی، ان کی فیملی پر اللہ کا بڑا کرم ہے کہ ہماری دوسری نسل پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ووگ میگزین کے متنازعہ انٹرویو کے بعد ملا لہ کا ایک اور دھماکہ خیز بیان