اسلام آباد پولیس میں 1712 آسامیوں پر بھرتیاں جاری، درخواستوں کی آخری تاریخ قریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں 1,712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں سے بروقت درخواستیں جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، لہٰذا امیدوار مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھرتی کے عمل میں ملک کے تمام صوبوں کے نوجوانوں کے لیے مقررہ کوٹہ شامل ہے، جبکہ انتخاب صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سفارش یا کسی بھی قسم کے غیر قانونی اثر و رسوخ کے ذریعے بھرتی کی کوشش کرنے والے امیدواروں کو فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے قریبی علاقوں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد پولیس کا حصہ بن کر فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں را کا خطرناک دہشتگرد گرفتار ہو گیا