ٹرانسفر فیس، ٹوکن ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں اضافہ مسترد،احتجاج کااعلان

Jul 04, 2026 | 15:05:PM
ٹرانسفر فیس، ٹوکن ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں اضافہ مسترد،احتجاج کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)ٹرانسپورٹرز نے ٹرانسفر فیس، ٹوکن ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نےپیر کے روز بابو صابو بند روڈ پر احتجاج  کرنے کااعلان کردیا۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کاکہناہے کہ ٹرانسفر فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 27 ہزار کر دی گئی ہے،ٹوکن ٹیکس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزار کر دیا گیا ہے،اسی طرح ٹول ٹیکس بھی ساڑھے 3 سو بڑھا کر 650 کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت،رکشہ ڈرائیوروں کاشدیداحتجاج
 صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن  تنویر احمد جٹ کاکہناہے کہ ظالمانہ اضافے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،پیر کو احتجاجی دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔