پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے جمعہ کے روز ہونے والی ہفتہ وار تعطیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب جمعہ کے دن پیسکو کے تمام دفاتر مقررہ اوقات کار کے مطابق مکمل طور پر کھلے رہیں گے،جمعہ کے روز تمام فارمیشنز اور ذیلی دفاتر میں عملے کی حاضری معمول کے مطابق ہوگی اور دفتری امور عام دنوں کی طرح انجام دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان ہوگئی
پیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو باقاعدہ ورکنگ ڈے قرار دینے کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ اعلیٰ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔