بلوچستان کے اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کےسرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم بلوچستان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی بھی صورت میں طلبا پر تشدد یا جسمانی سزا برداشت نہیں کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بعض تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے واقعات رپورٹ ہوئے جو بچوں کے بنیادی حقوق اور تعلیمی ماحول کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب کوئی سکول رجسٹریشن کے بغیر نہیں چلے گا، نجی سکولوں کی موجیں ختم
محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کے لیے محفوظ، باعزت اور مثبت تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے،اس فیصلے کا مقصد طلبا کے حقوق کا تحفظ، ذہنی و جسمانی صحت کا خیال اور تعلیمی اداروں میں اصلاحی و تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔