14 اگست اور معرکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

Jul 04, 2025 | 23:18:PM
14 اگست اور معرکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم نے14 اگست اور معرکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی، تقریبات کی نگرانی کیلئے وزراء، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت حذیفہ رحمان کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے۔حذیفہ رحمان قومی تقریبات کیلئے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے،وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یومِ آزادی کی تقریبات کو نیا رنگ دیا جائے گا13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، مارکۂ حق اور یومِ آزادی ایک ساتھ، قومی اتحاد کا مظاہرہ ہو گا۔
حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ تقریبات قومی وقار اور تہذیبی تشخص کی عکاس ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔کمیٹی میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ،رانا ثناءاللہ شامل ہیں۔