9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں لہٰذا محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔
ترجمان نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل سے گریز کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔
ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں، ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد