جنگ کے دوران مسقط پہنچائے گئے 7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل

Jul 04, 2025 | 12:53:PM
 جنگ کے دوران مسقط پہنچائے گئے 7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کےساتھ جنگ کے دوران ایران کے مختلف ائیرپورٹس سے مسقط منتقل کیے گئے 7 مسافر طیارے 15 روز بعد واپس ایران منتقل کر دیے گئے۔
 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے دنوں میں فضائی حدود کی بندش کے دوران ایران کی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 8 طیارے 18 اور 20 جون کو مسقط ائیرپورٹ پر منتقل کیے گئے تھے۔

ان میں سے 7 طیاروں نے کل3 جولائی کی شام کو مسقط سے یکے بعد دیگر اڑان بھرنا شروع کی، ان میں سے 2 طیارے ایران کے چاہ بہار ائیرپورٹ پر اترے، ایران گورنمنٹ کے ایک طیارے کو مشہد اور دوسرے کو زاہدان لینڈ کرایا گیا، اسی طرح دیگر طیاروں نے بھی ایران کے زاہدان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین ہارٹ اٹیک سے اموات کی وجہ ہے؟ ماہر امراض قلب نے بتادیا
ایرانی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق معراج ائیر کا ایک طیارہ مسقط ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہے جسے گراؤنڈکرکے اس کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔