بڑی خوشخبری،حمزہ شہباز کا عوام کو  مفت بجلی دینے کااعلان

Jul 04, 2022 | 16:53:PM
کتنے یونٹ تک  بجلی فری۔؟ حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاکہ ضرورت مند افراد کو مفت سولر پینل دیں گے،مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی,انہوں نے کہا کہ عوام تنگ آچکی سازش کا بیانہ سن سن کر،کروڑوں کا پلاٹ فرح خان کو کوڑیوں کے مول دیا گیا،گزشتہ حکومت نے پنجاب کےساتھ کھلواڑ کیا،ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے،سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے،عوام عمران نیازی سے گزشتہ4سال کا احتساب مانگ رہے ہیں،74سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑا ہے،آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خطرات،سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت نےبڑا بیان دیدیا