3 بار زیادتی ہوئی، اداکارہ  نادیہ جمیل نے اہم راز فاش کر دیا

Jul 04, 2022 | 15:19:PM
3 بار زیادتی ہوئی، اداکارہ  نادیہ جمیل نے اہم راز فاش کر دیا
کیپشن: اداکارہ  نادیہ جمیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ  مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے،درد سے سکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا،پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔

ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی ، دوسری بار 9 سال کی عمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عمر میں اُن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی 

،

 اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں۔

خیال رہےکہ نادیہ جمیل نے 2019ء میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 14 سیریز،  قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا