مستقبل میں اپنے بچوں کو بتائوں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔۔عا ئشہ عمر

Jul 04, 2021 | 22:33:PM
مستقبل میں اپنے بچوں کو بتائوں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔۔عا ئشہ عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نےاپنے بچوں کے لئے خصوصی پیغام انسٹاگرام سٹوری میں لکھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، صارفین   اس پیغام کو پڑھ کر متاثر ہو  ئے بغیر نہ رہ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بچوں کو بتائیں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔انہوں نے سٹوری پر لکھا تھا کہ یہ میرےمستقبل میں ہونے والے بیٹے اور بیٹی کے لیے ہے، اداکارہ نے اپنی اس تحریر میں خصوصی پیغام لکھا، عائشہ عمر نے مردوں کی ان خصوصیات کے حوالے سے بات کی جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا۔

 اداکارہ نے سٹوری میں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد نرم ہوں گے، دِل کے اچھے اور خالص ہوں گے، مرد وہ ہوں گے جو خواتین کی عزت کریں گے، اپنے عمل کے ذمہ دار ہوں گے، اپنے احساسات کو بتانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ محبت کرنے والے بھی ہوں گے۔

میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد حضرات ان تمام چیزوں سے مختلف ہوتے ہیں جو معاشرہ انہیں مرد بننے کے لیے اب تک بتاتا رہا ہے۔اداکارہ کی یہ اس تحریر پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو سراہتے ان کے لئے اور اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کے اس عمل پر متاثر بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کے بعد عا مر خان اور کرن رائو کی ایک ساتھ پہلی ویڈیو وا ئرل