عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان 

Jul 04, 2021 | 21:13:PM
 عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام کا جذبہ کم نہیں ہوا،آج بھی پرجوش ہیں،عوام ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے پرجوش ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہے،عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،آزادقوم پر اس طرح کی حکومتیں مسلط نہیں کی جاتیں ،انہوں نے کہاکہ جب مشرف غلط فیصلے کررہاتھا تب عمران خان اس کا سپاہی تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت بنانے سے قبل اور بعد میں عمران خان کی کوئی اہمیت نہیں ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا اور نہ ہی پوچھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات، جلسے کے لئے آئی مریم اورنگزیب کی جھولے لینے کی ویڈیو وائرل