یورو کپ:انگلینڈ نے یوکرائن کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں ڈنمارک سے مقابلہ

Jul 04, 2021 | 09:20:AM
یورو کپ:انگلینڈ نے یوکرائن کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں ڈنمارک سے مقابلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)یورو کپ کے کواٹر فائنل میں انگلینڈ نے یوکرائن کو  چار صفر سے ہرا دیا، سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ڈنمار ک کے خلاف انگلینڈ فٹبال ٹیم کے  کپتان ہیری کین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو گول کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک ایک گول کیا۔

انگلینڈ ک اور یوکرائن کے میچ سے پہلے ڈنمارک اور جمہوریہ چیک کے درمیان کواٹر فائنل کا مقابلہ ہوا ، ڈنمارک نے چیک ریپلبک کو  دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان ہو گا۔

انگلش ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے شہریوں میں بڑا جوش وخروش پایا گیا، لوگ سڑکوں پر رقص کرتے رہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کرکٹرز کا خوف۔۔ 2 ویسٹ انڈین کھلاڑی گراؤنڈ میں بے ہوش