نرسز پیشہ ورانہ مہارت سے بیماروں میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں:پروفیسر فاروق افضل

  مضبوط نرسنگ سسٹم ہی ہیلتھ کیئر نظام کی ضمانت ہے،پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال کانرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ سے خطاب 

Jan 04, 2026 | 15:11:PM
نرسز پیشہ ورانہ مہارت سے بیماروں میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں:پروفیسر فاروق افضل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ نرسیں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور مسلسل نگہداشت کے ذریعے مریضوں میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں۔
 کالج آف نرسنگ، اے ایم سی / لاہور جنرل ہسپتال میں نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ نرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ جدید دور میں نرسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سپیشلائزیشن، تحقیق اور لیڈرشپ کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں نرسز کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے، نرسنگ خدمات کسی بھی صحت کے نظام کا بنیادی ستون ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نرسنگ لیڈرشپ کو مضبوط بنانا اور نرسز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

    پروفیسر فاروق افضل نےمزید کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق کالج آف نرسنگ میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ نرسز اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے مریضوں کی خدمت کے معیار کو عالمی سطح تک لے جا سکیں، اس طرح کے تربیتی اقدامات مستقبل میں شعبہ نرسنگ میں تحقیق، لیڈرشپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کریں گے، جس کا براہِ راست فائدہ عام مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج کی صورت میں حاصل ہو گا اور صحت کے شعبے میں مضبوط نرسنگ سسٹم ہی ہیلتھ کیئر نظام کی ضمانت ثابت ہو گا۔
ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر سائرہ ذیشان،پرنسپل کالج آف نرسنگ ثمر ناز کنول، ڈی سی این ایس فضیلت لعل، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح،نرسنگ سپروائزر نسیم اخلاق ،نرسنگ انسٹرکٹر شہناز ڈار، رمضان بی بی اور دیگر فیکلٹی ممبرزسمیت،نرسنگ آفیسرز اور طالبات بھی موجود تھیں۔
ڈاکٹر سائرہ ذیشان کااس موقع پر کہنا تھا کہ نرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ کا مقصد نرسنگ فیکلٹی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، انہیں پیشہ ورانہ معیار سے ہم آہنگ کرنا اور صحت کے شعبے میں مؤثر قیادت کے لیے تیار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال اوردیہی مراکزصحت نادرا سے منسلک کرنے کا ہدف
 ورکشاپ میں ڈاکٹر نسیم رفیق پرنسپل شالیمار کالج آف نرسنگ اور ڈاکٹر نازیہ الیاس پرنسپل کالج آف نرسنگ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور نے نرسنگ لیڈرشپ، ٹیم ورک اور مؤثر کمیونیکیشن کے موضوعات پر جامع اور معلوماتی لیکچرز دیے۔
نرسنگ فیکلٹی اور سٹاف کی کثیر تعداد نے ان تربیتی سیشنز کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سے فیصلہ سازی، قیادت اور مریض کی نگہداشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔