ہسپتال اوردیہی مراکزصحت نادرا سے منسلک کرنے کا ہدف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کلیم اختر )پنجاب بھر کے4500 سے زائد ہسپتال اوردیہی مراکزصحت نادرا سے منسلک کرنے کا ہدف دے دیاگیا۔
لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کے شہری بھی نادرا کے جدید سسٹم سے مستفید ہوسکیں گے،نادرا نے پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن کے جدید نظام کا دائرہ کار مزید بڑھا دیاہے۔
ریجنل ہیڈ آفس کے تحت متعدد ہسپتالوں میں جدید آلات کی فراہمی مکمل کر لی گئی جس کے بعدقصور، ننکانہ ،سیالکوٹ کے ہسپتال نادرا کےجدید سی آر وی ایس سسٹم سے منسلک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی بندش ؛سوئی سدرن گیس کمپنی کاوضاحتی بیان آگیا
بچوں کی پیدائش اورشہریوں کی وفات کی اطلاع براہِ راست یونین کونسلز اورنادرا کو موصول ہوگی۔