صدر عارف علوی کا بڑا حکم آگیا

Jan 04, 2023 | 11:01:AM
صدر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے طالب علم کاٹرانسکرپٹ اور ڈگری روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 دن کے اندر ڈگری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے طالب علم کاٹرانسکرپٹ اور ڈگری روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 دن کے اندر ڈگری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان بیت المال کی درخواست مسترد کر دی۔ ایوان صدار کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستان بیت المال کو متاثرہ طالبعلم کی شکایت کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

طالبعلم کو یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان ضابطے کی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے ٹرانسکرپٹ اور ڈگری نہیں دی جا رہی تھی۔ طالبعلم عباد الرحمان نے بی بی اے کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کے لئے وفاقی محتسب کو اپیل کی تھی۔ وفاقی محتسب نے طالبعلم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔