ملک بھر میں کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق۔۔630 کیسز رپورٹ

Jan 04, 2022 | 09:17:AM
کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا وائرس کے 630 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ؎
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 630 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 198کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ٹرام چلانے کا منصوبہ