6 مسلح افراد کی اہلخانہ کے سامنے لڑکی سے مبینہ زیادتی

Jan 04, 2021 | 12:31:PM
 6 مسلح افراد کی اہلخانہ کے سامنے لڑکی سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 6 مسلح ملزموں نے اہلخانہ کے سامنے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق حاصل پور میں 6 مسلح افراد گذشتہ رات ایک گھر میں گھس آئے اور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اور اس کےبھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں اور متاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی۔

واضح ر ہےخدشہ ہے کہ ملزموں نے بدلے کی آگ میں یہ انتہائی گھناؤنا اقدام کیا۔پولیس نے پرانی رنجش اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور واقعہ کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ،جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔