پاکستان اور قازقستان کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کا مشترکہ اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکا یووف نے پاکستان کے دورے پر شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکا یووف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر انگریزی اور قازق زبان میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدرِ قازقستان نے وزیرِاعظم پاکستان اور عوامِ پاکستان کا پرتپاک مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا، قازقستان کے صدر نے وزیرِاعظم پاکستان کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس کو وزیراعظم شہباز شریف نے قبول کرلیا۔
یہ مشترکہ اعلامیہ 4 فروری کو اسلام آباد میں انگریزی اور قازق زبان میں دستخط کیا گیا، افغانستان میں امن و استحکام اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا، بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ گل پلازا، جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد