ایف پی سی سی آئی نے شفافیت، احتساب کا پہلا قومی انڈیکس متعارف کرایا:ایس ایم تنویر

Feb 04, 2026 | 20:24:PM
ایف پی سی سی آئی نے شفافیت، احتساب کا پہلا قومی انڈیکس متعارف کرایا:ایس ایم تنویر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے شفافیت اور احتساب کا پہلا قومی انڈیکس متعارف کرایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد حقائق پر مبنی قومی بیانیے کا فروغ ہے، رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں تاثر زمینی حقائق سے مختلف ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ منفی تاثر کے باوجود عوام سرکاری اداروں کے ساتھ اپنے ذاتی معاملات کو بدعنوانی سے پاک سمجھتی ہے، رپورٹ نے قومی مکالمے میں شفافیت اور احتساب کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے۔

پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی کے مطابق بین الاقوامی ادارے پاکستان کی حالیہ معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، انھوں نے ایف پی سی سی آئی اور آئیپسوس کے اشتراک سے پاکستان ٹرانسپیرنسی اینڈ اکائونٹیبلیٹی انڈیکس کے اجراء پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ گل پلازا، جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد