پاکستانی ڈاکٹر کی ’ایمریٹس ڈرا ‘لاٹری نکل آئی ، کتنی رقم ملی ؟

Feb 04, 2024 | 21:04:PM
پاکستانی ڈاکٹر کی ’ایمریٹس ڈرا ‘لاٹری نکل آئی ، کتنی رقم ملی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )’’ایمریٹس ڈرا‘‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈینٹسٹ کی  لاٹری نکل آئی ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں ہونے والی قرعہ اندازی ” ایمریٹس ڈرا “ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈینٹسٹ محمد اسحاق کی لاٹری نکل آئی ، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایمریٹس ڈرا FAST5 میں تین گارنٹیڈ ریفل ڈرا جیتنے والوں کا اعلان ایک MEGA7 سیکنڈ انعام یافتہ کے ساتھ کیا گیا جو صرف ایک نمبر سے 100 ملین درہم کے گرینڈ پرائز سے محروم رہے۔
40 سالہ ڈینٹسٹ محمد اسحاق نے 50 ہزار درہم کا انعام جیتا جو پاکستانی 38 لاکھ روپے بنتے ہیں،اسحاق کو یقین ہے کہ ان کا ایمریٹس ڈرا FAST5 گارنٹیڈ انعام جیتنا خدا کی طرف سے ایک بامقصد تحفہ ہے،انعام جیتنے کے بعد محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ میں دینے میں یقین رکھتا ہوں اور اب جب کہ مجھے یہ رقم کہیں سے ملی ہے یہ میری نیک نیتی اور فرض ہے کہ میں اسے دوسروں کے ساتھ بانٹوں،انہوں نے انعامی رقم اپنی بیوی، بچوں اور عملے میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
انسٹاگرام پر لائیو قرعہ اندازی کے دوران اسحاق نے ابتدائی طور پر اپنا فون ایک طرف رکھ دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے نمبر گرینڈ پرائز سے مماثل نہیں تاہم، حیرت انگیز طور پر چند منٹ بعد انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں 50,000 درہم کے انعام کی تصدیق کی گئی،اس غیر متوقع فتح کے بعد اسحاق اپنے کاروبار کو بڑھانے MEGA7 کا گرینڈ پرائز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے دن موسم کیسا رہے گا؟