سعودی عرب: 5 روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز, 12پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت

خطرات بڑھنے کیساتھ ساتھ دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: جنرل ساحر شمشاد مرزا

Feb 04, 2024 | 19:29:PM
سعودی عرب: 5 روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز, 12پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت
کیپشن: سعودی عرب میں 5 روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز, 12پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں 5 روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں 12 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹال لگائے گئے ہیں جو کہ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح چیرمین چیف جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جو خطرات پاکستان کو لاحق ہیں ہم ان سے آگاہ ہیں، جیسے جیسے خطرات بڑھ رہے ہیں ہماری دفاعی پوزیشن بھی ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے، ہماری دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم ہم دنیا کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کو پیچھے نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ”ملک میرے حوالے کرو“ امیر جماعت اسلامی نے بڑا دعویٰ کردیا

ورلڈ ڈیفنس شو میں 12 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ دیفنس سلوشن سمیت پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور دیگر اہم کمپنیوں کی جانب سے سٹال نمایاں ہیں جو غیر ملکی افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں، پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی سمیت میزائل سسٹم اور دیگر اسلحہ نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں مجموعی طور پر 45 مختلف ممالک کی 750 اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں، نمائش کو دیکھنے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں، نمائش میں جہاں سعودی روایتی رقص پیش کیا گیا وہیں سعودی وومن آرمی کے دستے نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، اس کے علاوہ سعودی فالکن کی جانب سے ائیر شو بھی پیش کیا گیا جس نے آسمان کو قوس وقزع کے رنگوں سے بھر دیا۔

خیال رہے کہ نمائش کے آخری دو روز پاکستانی تھنڈر طیاروں کی جانب سے بھی ائیر شو پیش کیا جائے گا۔