سعودی عرب میں اعلیٰ عہدیدار  گرفتار  

Feb 04, 2024 | 15:34:PM
سعودی عرب میں اعلیٰ عہدیدار  گرفتار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔

  امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات  کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے، کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت بنے گی، مگر لیڈر کون ہوگا؟ جہانگیر ترین نے دبنگ بیان دیدیا