کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد

Feb 04, 2024 | 15:30:PM
کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

 جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے صحافیوں کیلئے خوشخبری!! وزیراطلاعات نے اعلان کردیا