مسکن راوی کیلئے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں، عامر میر

Feb 04, 2024 | 14:18:PM
مسکن راوی کیلئے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں، عامر میر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان حکومت پنجاب عامر میر  نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسکن راوی کیلئے درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطاق ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے کہا کہ درخواست فارم روڈاکی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبے کیلئے سینکڑوں صحافی اپلائی کر چکے، رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہوگی۔

 عامر میر نے کہا کہ  پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس دیے جائیں گے،قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی،پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے،درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہے،پلاٹس الاٹمنٹ کیلئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔

خیال رہے کہ ’مسکن راوی‘ منصوبے کیلئےفارم جمع کروانے کیلئے مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس کی ضرورت ہے۔
1۔تمام تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپی 
1۔موجودہ ادارے کاامپلائمنٹ سرٹیفکیٹ 
3۔ آخری سیلری کی  ایچ آر سے تصدیق شدہ سلپ 
4۔ فارم جمع کرانے کی اہلیت کم از کم 8سال کاتجربہ ہے،اس لئے سابق اداروں کے سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لگائیں 
4۔100روپے والااشٹامپ پیپر 
5۔ایک تصویراور شناختی کارڈ کی کاپی 
فارم جمع کرواتے وقت آپ سے 2000روپے فیس وصول کی جائے گی  اور وصولی کی رسید لینا مت بھولئے گا ۔