ڈیوس کپ ٹائی:بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر شکست دیدی

Feb 04, 2024 | 14:11:PM
 ڈیوس کپ ٹائی:بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )ڈیوس کپ ٹائی کے ڈبلز مقابلے میں پاکستان کو  بھارت کے ہاتھوں  ایک بار پھر شکست کا سامنا ، مخالف ٹیم کو تین صفر سے برتری حاصل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاک بھارت  ڈیوس کپ ٹائی  اپنے نام کرلی ،بھارت کو ڈیوس کپ ٹائی میں تین صفر کے فیصلہ کن برتری حاصل  ہوئی، جس کے بعد ڈبلز مقابلوں کا دوسرا سیٹ  بھی بھارت نے جیت لیا ، بھارت نے دوسرا سیٹ ٹائی  بریک پر جیتا،ڈبلز مقابلہ 6,2,7,6 سے جیتا گیا ۔

پاکستان کی جانب سے عقیل خان اور مزمل مرتضی نے کھیلا ،بھارت کی جوڑی میں بھمری اور مینینی شامل  تھی۔

خیال رہے کہ بھارت نے ڈبلز مقابلوں کاپہلا سیٹ چھ  دو سے جیتا تھا جبکہ گزشتہ روز بھارت نے دونوں سنگلز مقابلے جیتے تھے ۔

ڈیوس کپ ٹائی میں اب ریورس سنگلز مقابلے تھوڑی دیر میں شروع ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، قومی ٹیم غم و غصہ میں مبتلا

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پچھلا مقابلہ 2014 میں قازقستان میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی تھی۔