کراچی ، ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار

Feb 04, 2023 | 19:04:PM
کراچی ، ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار
کیپشن: ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو گرفتارکر لیاگیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کو روکا گیا ہے ، جس پر ایک خاتون ان پولیس والوں کو زبردستی گاڑی کے آگے سے سائیڈ پر کرتی ہے اور ڈرائیور کو گاڑی نکالنے کا کہتی ہے، پولیس کی جانب سے گاڑی کو نہ نکالنے دینے پر خاتون پولیس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دیتی ہے اور اسی دوران باریش ڈی ایس پی کو دھکے دیتے ہوئے تھپڑ جڑ دیتی ہے۔
 ویڈیو میں واضح ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سے مسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے، خاتون نے ڈی ایس پی کو دھکے دے کر ہٹایا اور ساتھ موجود نوجوان نے گاڑی نکال لی۔ ذرائع ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون کو مبینہ طور پر فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز نصب کرنے پر روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی