سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی 

Feb 04, 2023 | 17:46:PM
سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی 
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر سستا ہوکر 1865 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،دو روز میں عالمی مارکیٹ میں 90 ڈالر فی اونس گرچکا ہے۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا 4ہزار روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگئی،دس گرام سونا 3429 ارب روپے کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 2250روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم