زیر تعمیر عمارت زمین بوس۔۔ 6 مزدور ہلاک

Feb 04, 2022 | 22:27:PM
زیر. تعمیر .عمارت
کیپشن: زیر تعمیر عمارت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کے علاقے یرودامیں جمعرات کی دیر رات ایک زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہونےسے 6 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر5 زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے کہ یرودا کے شاستری نگر میں زیر تعمیر عمارت کے بیسمینٹ میں جمعرات کی دیر رات تعمیراتی کام جاری تھا اسی دوران لوہے کے سریا سے بنائی گئی بھاری بھرکم جالی نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی۔حادثے میں6مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر5  زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ساسون کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔عمارت کے نیچے دبے6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردیں۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر کل 11 مزدور کام کر رہے تھے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں نے بڑی مشکل سے سلیب کے لوہے کے جال کے نیچے پھنسے مزدوروں کو کٹر کی مدد سے کاٹ کر باہر نکالا۔ پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کیونکہ تمام مزدور مہاراشٹر سے باہر کی ریاستوں کے باشندے تھے۔

اس دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مزدوروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب نہ پہننے پر سکول سے نکالی جانیوالی لڑکی کی موت۔۔عوام میں سخت غم و غصہ