اپوزیشن ناکام، ہزار بار احتجاج کرلیں، این آر او نہیں ملے گا:مراد سعید  

Feb 04, 2021 | 15:58:PM
اپوزیشن ناکام، ہزار بار احتجاج کرلیں، این آر او نہیں ملے گا:مراد سعید  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی استعفےان کے منہ پرماریں گے لیکن دیئے نہیں، یہ کچھ بھی کرلیں ہزار بار احتجاج کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئےمراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کیا مگروہ ہر بار مایوس ہوئی ، استعفے دینے کی باتیں کرنےوالوں کو این آر او  کسی صورت نہیں ملے گا۔کیپٹن صفدر کا بھائی یہاں بیٹھا ہے اس نے بھی استعفا نہیں دیا۔انہوں نے  مزیدکہا کہ اگر یہ پلے کارڈ لکھ کر نہ بھی آتے تو ہمیں معلوم تھا یہ چور ہیں۔