چینی چور ترمیم کرنے جا رہے ہیں،شرم ملتی تو انہیں لا کر دیتا:راجہ پرویز اشرف 

Feb 04, 2021 | 15:15:PM
چینی چور ترمیم کرنے جا رہے ہیں،شرم ملتی تو انہیں لا کر دیتا:راجہ پرویز اشرف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم اور  پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نمبرز پورے نہیں، چینی چور ترمیم کرنے جا رہے ہیں، حکومتی ارکان بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے، وزراء نے بھی ایڈوانس پکڑ رکھا ہے، شرم ملتی تو انہیں لا کردے دیتا۔

 تفصیلات کے مطابق  راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، احتجاج پر حکومتی ارکان نے نوید قمر کو گالیاں دیں، آپ ہمیں بے نقاب نہیں کر رہے، خود ایکسپوز ہو رہے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی سپیکر سے گارڈز ہٹانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، گارڈز ہٹا دیئے جائیں، 18 ویں ترمیم کے دوران ہمارے پاس نمبرز نہیں تھے۔ عمران خان سے گزارش ہے کہ آپ کو جولوگ خوش کر رہے ہیں ان کی باتوں پر نہ جائیں ان لوگوں نے ایسی باتوں سے نواز شریف، مشرف اور چودھریوں کو بھی خراب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا۔ عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، ہم تو ایوان میں قومی معاملات پر بات کرنے کے خواہاں ہیں،

سابق وزیراعظم نے کہا کہ  نا تجربہ کاری کی وجہ سے ماحول خراب کیا گیا، یہ ڈیسک بجا بجا کر ایوان میں اپوزیشن کا کام کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا آٹا، بجلی کی قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے، آج بجلی، آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، موجودہ وزیراعظم چور ہے۔وزرا کی حرکات کی وجہ سے وزیراعظم ایوان میں نہیں آتے، وزرا ترمیم پاس نہیں ہونے دینا چاہتے۔