پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی پابندی کی اور کریں گے:خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپیکر سے قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو نوکری چھوڑ دے، سپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے دباؤ میں ہیں۔جب تک آئین کے مطابق ملک نہیں چلائیں گے ملک نہیں چلے گا۔ پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی پابندی کی اور کریں گے، پی ڈی ایم کا 11 جماعتوں کا اتحاد ایک نقطے پر قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا ادارہ خود احتساب کا شکار ہے۔ ایک تہائی کابینہ غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے ملک کے فیصلے کرنے والے غیر ملکی ہیں، کوئی ملک بتا دیں جو غیر ملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہوں مگر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی شو آف ہینڈ سے ہوں ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں عدم اعتماد ہوتا ہے، یہاں عدم اعتماد کریں گے تو نیب والے اٹھا کر لے جائیں گے۔ اربوں مالیت کا گھر اور گاڑیاں رکھنے والے ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیتے۔ چیئرمین نیب کو اب تک استعفا دیکر گھر چلا جانا چاہیے تھا۔