اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.41 کروڑ ڈالر اضافے سے14 ارب57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے ذخائر 14 ارب 56 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 57 کروتر 48 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 3.06 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.01 ارب ڈالر ہوگئے ، اس سے قبل کمرشل بینکوں کےذخائر 5 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 1.6 کروڑ ڈالر کم ہوکر 19.58 ارب ڈالر ہوئے ہیں۔ مجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل روڈ شو نیو یارک میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان