افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Dec 04, 2025 | 22:33:PM
افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ کرنل زاہد حسین کو وزارتِ دفاع کا ڈائریکٹر لیگل مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان کی تقرری سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر لیفٹیننٹ کرنل کفیل خان تعینات تھے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 18 کے افسر ساجد خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات فیڈرل بوڑڈ آف ریونیو، اسلام آباد کو واپس کر دی گئی ہیں، آزاد کشمیر پولیس کے گریڈ 17 کے افسر، ڈی ایس پی نیشنل پولیس اکیڈمی احسان الحق کی خدمات بھی آزاد کشمیر حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سردیوں کی طویل چھٹیوں کا اعلان،طلبا کی موجیں ہو گئیں

وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے سیکشن افسر محمد عظیم حیدر کو تبدیل کرکے سیکشن افسر پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے پروونشل مینجمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے افسر الماس صبیح کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، محکمۂ تعلیم آزاد کشمیر حکومت کے توصیف طارق کو وفاقی نظامتِ تعلیمات، اسلام آباد میں تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر لیکچرار تعینات کیا گیا ہے، سندھ حکومت کے سینئر ڈیٹا پروسیسنگ افسر شاہ نواز بریرو کو ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ن لیگ سے ہاتھ ملا لیا