40 ہزار روپےکے پریمیم پرائز بانڈ کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Dec 04, 2025 | 17:30:PM
 40 ہزار روپےکے پریمیم پرائز بانڈ کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات
پہلا انعام: 8 کروڑ روپے۔۔دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے، جن میں تین انعامات شامل ہیں۔  تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

ستمبر 2025 میں ہونے والی  قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق  پہلا انعام (8 کروڑ روپے): بانڈ نمبر 095187۔۔دوسرا انعام (3 کروڑ روپے): بانڈ نمبرز 529927, 627732, 771967۔۔تیسرا انعام: مختلف بانڈ ہولڈرز میں تقسیم ہوا۔حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں، تاہم منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی ڈرا ہے جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع