انسداد سائبر کرائم ونگ ختم ، افسران و اہلکارسی ٹی ڈی میں ٹرانسفر 

Dec 04, 2025 | 12:52:PM
انسداد سائبر کرائم ونگ ختم ، افسران و اہلکارسی ٹی ڈی میں ٹرانسفر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔
سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جبکہ سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹرز، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت مساجد کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن بھی کرے گی
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں، 2  مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جاچکے ہیں جبکہ 20 شکایات انکوائریز کی اسٹیج پر ہیں اور 90  شکایات پر قانونی کارروائی جاری ہے۔