امریکہ کا سائبر حملے کرنیوالے ایرانیوں کی معلومات فراہم کرنیوالوں کو 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر (10 ملین) تک کا انعام دے گا۔
یہ انعام امریکی محکمۂ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے مرکز میں موجود نیٹ ورک ’’شہید شُشتَری‘‘ ہے، جو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور سائبر الیکٹرانک کمانڈ (IRGC-CEC) کے تحت کام کرتا ہے۔
یہ نیٹ ورک متعدد ناموں سے سرگرم رہا ہے، جن میں آریا سپہر آیندہ سازان (ASA)، آیندہ سازان سپهر آریا (ASSA)، امنّت پاسارگاد، ایلیانت گستَر، اور نیٹ پیگرد سماوات کمپنی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوج کو ایک بار پھر سُبکی کا سامنا، مشق کے دوران افسر ہلاک
امریکی بیان کے مطابق شہید شُشتَری نیٹ ورک نے مربوط سائبر حملوں اور معلوماتی مہمات کے ذریعے امریکی کاروباری اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کو بھاری مالی نقصان اور عملی نظام میں خلل پہنچایا۔
ان کے اہداف میں میڈیا، شپنگ، ٹریول، توانائی، مالیات اور ٹیلی کمیونی کیشن جیسے اہم شعبے شامل رہے، جبکہ ان کی سرگرمیاں امریکا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ تک پھیلی ہوئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس گروہ کی نگرانی محمد باقر شیرینکار کرتے ہیں، جبکہ فاطمہ صدیقیان کاشی طویل عرصے سے اس سے وابستہ ہیں اور منصوبہ بندی و آپریشنز میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔
دونوں باہم “قریبی تعلق” رکھتے ہیں اور مشترکہ طور پر سائبر سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہیں۔