سابق صدر آصف علی رزداری کی پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 04, 2023 | 22:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی پی پی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل، پی پی پی وسطی پنجاب میں شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، نواب شہزاد علی خان، سفیان گھرکی اور فیصل میر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کی سول سیکرٹریٹ آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے خیرمقدم کیا