پشاور؛ اطالوی سیاح نے خودکشی کرلی

Dec 04, 2023 | 20:43:PM
پشاور؛ اطالوی سیاح نے خودکشی کرلی
کیپشن: سکیورٹی اہلکار شواہد اکٹھے کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں اطالوی سیاح نے خود کشی کر لی، پولیس لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں اطالوی سیاح نے خودکشی کر لی، جوشواءموائسر سیاح اپنے روم میں مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے، جبکہ اطالوی سیاح کی خود کشی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو بھی آگاہ کردیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سے تحریک انصاف کی ابتک کی سب سے بڑی وکٹ گر گئی