پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑا دی

Dec 04, 2023 | 19:30:PM
پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑا دی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری) ملتان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم رہنما طاہرہ نسیم پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

محترمہ طاہرہ نسیم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی منظور

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے ہر جمہوری کارکن کیلئے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔