جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی منظور

Dec 04, 2023 | 19:08:PM
جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی منظور
کیپشن: جسٹس عقیل احمد عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطورِ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری متفقہ رائے سے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت کا گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا، جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔