سونے کی اونچی پرواز تھم گئی۔۔قیمت میں حیرت انگیز کمی

Dec 04, 2021 | 17:32:PM
سونا،سستا،پاکستان،عالمی ما رکیٹ
کیپشن: سونا ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ۔۔۔فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جان کر آپ پریشان ہو جائینگے

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 96980 روپے ہے۔

 اسی طرح عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر اڑان بھرنے لگا۔۔ قیمت میں کتنا اضافہ؟