سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

Aug 25, 2026 | 16:42:PM
سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان اور عالمی منڈی میں چار دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 10گرام سونےکی قیمت 514 روپےکم ہو کر 4لاکھ 17 ہزار 126 روپےہوگئی  ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 6ڈالر سستا ہو کر 4640ڈالر پر آ گیا ۔

 آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپےکمی کے بعد 7 ہزار 279 روپےرہی ۔ ماہرین نےفی تولہ سونےکی قیمت رواں ماہ 5لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ، 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی