بابراعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

Dec 04, 2021 | 16:58:PM
بابر اعطم،اعزاز،ڈھاکہ
کیپشن: بابر اعطم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کپتان بابراعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 2021ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کوہلی زیرو پر آؤٹ۔۔سنچری کا خواب ادھورارہ گیا

محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے روہت شرما 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں سمیت 11 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں سمیت 10 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ چوتھے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی رواں سال 10 نصف سنچریوں کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں ۔

یاد رہے کہ بابراعظم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف 60 سکور بنائے اور وہ ناٹ آوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے متعلق اربوں کے گھپلوں کا انکشاف