سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا

Dec 04, 2021 | 14:16:PM
سری لنکن وزیراعظم
کیپشن: سری لنکن وزیراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔

سری لنکا کے وزیراعظم  نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ افسوسناک واقعہ۔سری لنکن منیجر کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی