اسحاق ڈار جیسے لوگ سیاسی تاریخ میں بدنما داغ، شان

Dec 04, 2020 | 09:31:AM
اسحاق ڈار جیسے لوگ سیاسی تاریخ میں بدنما داغ، شان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف اداکار شان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک کے لئے بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بعد اداکار شان نے  اپنی ایک ٹویٹ میں انہیں  مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے سیاست دانوں کو ملکی سیاسی تاریخ میں بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دیوارِ بے شرمی بنا کر اس پر اسحاق ڈار اور اْن جیسے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے نام لکھ دیے جائیں تاکہ قوم جان سکے کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے جھوٹ کو ہمیشہ شکست ہوگی، ایسا کرنے سے عوام میں ایمانداری اور سچائی کے اصل اقدار کے شعور کو اجاگر کیا جا سکے گا۔

 

معروف اداکار کا  کہنا ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں کا سخت احتساب کریں کیونکہ ایسے لوگ نہ صرف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں جن کے نزیک کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے۔بدعنوانی میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر اْن سے وہ تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنا ضمیر کو فروخت کر کے بنائے کیونکہ ایسے لوگوں کے جھوٹ سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں۔  اداکار شان نے پیغام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا۔